دوہری شہریت والے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، وزیرپارلیمانی امور کی زبان پھسل گئی

Jan 12, 2016

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زبان پھسل گئی یا لاعلمی تھی بیان دے گئے دوہری شہریت والے بھی پاکستان میںں انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مداخلت کرنا پڑی اور کہا وزیر مملکت بھول گئے ہیں دوہری شہریت کے حامل پاکستانی عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا نادرا سے حاصل معلومات کے مطابق 208ممالک میں رہنے والے سمندر پار پاکستانیوں کی بطور رجسٹرڈ ووٹرز کل تعداد 6554391ہے ان پاکستانیوں کے لیے ووٹ دینے کا قابل عمل موثر اور شفاف طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے ۔

مزیدخبریں