لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ گروپ بندی مافیا نے سٹیج ڈرامے کو بربادی کی طرف دھکا دے دیا ہے ، جب تک گروپ بندیاں ہیں سٹیج ڈرامہ آہستہ آہستہ اپنی مقبولیت کھو دے گا ۔ انہوں نے کہا ہمارے ہاں لوگوں کا مزاج چڑھتے سورج کی پوجا کرنےوالے لوگوں کی طرح ہے ۔
وقار صدیقی چیئرمین فسلیٹیشن کمیٹی مقرر
لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نے انفرمینش اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں پبلک فسلیٹیشن کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے جس کا چیئرمین وقار صدیقی کو مقرر کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ عہدہ اعزازی ہے جس کی کوئی تنخواہ یا اعزازیہ نہیں ہو گا۔