اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) حکومت نے ایران ریاض تنازع کے بعد سعودی عرب کے ساتھ ہونیوالے اعلیٰ سطح کے رابطوں پر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے سینٹ اور قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید نے اس حوالے سے صحافیوں کو مزید بتایا کہ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز دونوں قائمہ کمیٹیوں کو سعودی وزیر خارجہ وزیر دفاع کے ساتھ ہونیوالی حالیہ بات چیت پر بریفنگ دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی زیر قیادت دہشگردی مخالف اتحاد میں لڑنے کیلئے اپنے فوجی نہیں بھجوائے گا ہمارا تعاون صرف کاؤنٹرٹیررزم تک محدود ہوگا۔
پاکستان سعودی اتحاد میں لڑنے کیلئے فوجی نہیں بھجوائیگا: مشاہد
Jan 12, 2016