لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین تنظیموںاور طالبات نے پنجاب حکومت کے ”ویمن آن وہیلز“ پراجیکٹ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ سکوٹیز ملنے اور موٹرسائیکل کی تربیت حاصل کرنے کے بعد ورکنگ خواتین اور طالبات کیلئے آمدورفت بیحد آسان ہوجائے گی۔ نوائے وقت سے گفتگومیںعورت فاو¿نڈیشن کی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ممتازمغل اور نبیلہ شاہین نے کہاکہ خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ لاہورکالج یونیورسٹی کی طالبات نمرہ اور شفق نے کہاکہ پنک سکوٹی کی فراہمی انقلابی اقدام ہے۔