لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو وزیراعلیٰ آفس کے پبلک آفیئرز یونٹ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گی۔ وفاقی وزیر ریلویز نے پبلک افیئرز یونٹ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پبلک افیئرز یونٹ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے صوبائی وزیر ملک ندیم کامران، ایم پی اے منشاء اللہ بٹ، سابق ایم پی اے سمیع اللہ خان اور پبلک افیئرز یونٹ کے عطاء تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔