محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج دن بھر ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے. سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور حضرات کو بھی محتاط رہنا ہوگا. ملک کے بالائی علاقوں بشمول مری گلگیات میں آج برفباری کا امکان ہے. شمالی علاقوں میں تو برفباری نے ہر شے جما کر رکھ دی ہے. آج سب سے زیادہ سردی سکردو میں ہے جہاں درجہ حرارت منفی دس تک گر گیا ہے. استور اور گوپس میں درجہ حرارت منفی سات، قلات منفی چھے، پاراچنار منفی پانچ، گلگت منفی چار، دیر، مالم جبہ اور ہنزہ منفی تین، کوئٹہ منفی دو اور چترال میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے. پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم بالائی فاٹا، بالائی خیبر پی کے، کوئٹہ، ژوب، ملتان ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی ۔
لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان، بالائی علاقوں بشمول مری گلگیات میں برفباری کی بھی توقع ہے
Jan 12, 2016 | 14:38