لاہورمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ حکومت نابینا افراد کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے لیکن کچھ دھرنے والی خواتین انہیں بہکا رہی ہیں جوبازرہیں .نابینا افراد بھی ان کے بہکاوے میں نہ آئیں .ان کا کہنا تھا کہ نابینا افراد کوفوری طورپرنوکریاں نہیں دی جاسکتیں تاہم اس پرکام جاری ہے.
زعیم قادری کا کہنا تھا کہ نابینا افراد کے مطالبے پرملازمتوں میں ان کا کوٹہ دوسے بڑھا کرتین فیصد کردیا گیا ہے. ان کے لیے حکومت نے پنجاب کے محکموں میں ساڑھے تین ہزارنئی اسامیاں پیدا کی ہیں جن میں سے سترہ سواٹھارہ نابینا افراد کو ملازمتیں مل چکی ہیں. ان کا کہنا تھاکہ حکومت اسپشل افراد کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے جس کے تحت انہیں ملازمتیں نہ دینے والے نجی اداروں کوجرمانہ بھی کیا گیا ہے.