عالمی جوہری معاہدہ: پہلی ائربس ایران کے حوالے کر دی گئی

پیرس (رائٹرز) عالمی جوہری معاہدہ کے بعد مغربی طیارہ ساز کمپنی ائربس اور ایران کے درمیان ہونیوالے 100 مسافر طیاروں کی فراہمی کے معاہدہ کے تحت پہلا طیارہ ایران پہنچ گیا جسے امن کیلئے ”روشن دن“ اور ایران اور یورپ کے درمیان دوستی کی وجہ سے 8 کروڑ عوام کیلئے یادگار دن کہا جارہا ہے۔اے 321 کو آج ایک تقریب کے دوران ایران ائر کی فلیٹ میں شامل کیا جائے گا جس موقع پر طیارہ ساز کمپنی کے سربراہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کا کمپنی سے 100 مسافر طیارے فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے جبکہ ”بوئنگ“ سے 80 طیاروں کا معاہدہ ہوچکا ہے اور ”اے ٹی آر“ سے 20 طیاروں کیلئے بات چیت جاری ہے۔
ائربس معاہدہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...