سندھ ہائیکورٹ: 5 اداروں کو وفاقی حکومت کے ماتحت کرنے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور دیگر کو نوٹس

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے اوگرا، نیپرا، پی ٹی اے اور پیمرا سمیت 5 آرگنائزیشن کو وفاقی حکومت کے ماتحت کئے جانے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت وزارت پانی وبجلی، وزارت اطلاعات، سیکرٹری خزانہ، چئیرمین اوگرا، چیئرمین نیپرا، چیئرمین پیمرا ودیگر کو 24 جنوی کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے۔ درخواست گزار عبدالوہاب بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کا5 ریگولیٹری اتھارٹی کو ماتحت کرنے کا فیصلہ غیر آئینی وغیر قانونی اقدام ہے مشترکہ مفادات کی کونسل اور تمام صوبوں کی اجازت کے بغیر حکومت کو اختیار نہیں ہے کہ کوئی ایسا اقدام کرے۔

سندھ ہائیکورٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...