اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نکالنے کے لئے سکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ، پانچ ملحقہ علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیاگیا۔ رینجرز اور پولیس نے کیپٹن ذیشان کی سربراہی میں قائداعظم یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے سو اہلکار شریک ہیں اور آپریشن ٹیم کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔آپریشن میں منشیات کا کھوج لگانے والے 8 کتوں کو بھی استعمال کیا گیا، آپریشن قائد اعظم یونیورسٹی کے قرب میں واقع ڈھوک ناریل ، رومالی گاﺅں ، ملپور میرا ، ڈھوک طاہر ، بجران اور ڈھوک سیہالی کی بھی تلاشی لی گئی ۔
منشیات آپریشن
قائداعظم یونیورسٹی کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ سرچ آپریشن
Jan 12, 2017