پاکستان کی ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق عالمی معیارات پرسختی سے کاربندہے، پرامن مقاصد کیلئے جدیدٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹیں دورہونی چاہئیں۔گزشتہ روزاسلام آبادمیں ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم سے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کے وفد نے ملاقات کی ،وفد ان دنوں ایٹمی عدم پھیلاوسے متعلق ڈائریکٹر جنرل ہیم سینگ ووک کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر ہے ۔ ملاقات میں تسنیم اسلم نے کہاکہ پرامن مقاصد کیلئے جدیدٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹیں دورہونی چاہئیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق عالمی معیارات پرسختی سے کاربند ہے، تاہم پرامن مقاصد کیلئیجدیدٹیکنالوجی کیحصول میں رکاوٹیں دورہونی چاہئیں۔بین البراعظمی میزائل نظام سے علاقائی امن اور خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھاکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا ،پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کیلئے بامقصد مذاکرات کی پالیسی پرکاربندہے۔
پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق عالمی معیارات پرسختی سے کاربندہے: تسنیم اسلم
Jan 12, 2017 | 11:36