ملتان: جاپانی انجینئر نے ہوٹل کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی

 ملتان میں نجی ہوٹل کی بالائی منزل سے کود کر غیر ملکی باشندے نے خودکشی کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے نجی ہوٹل کی دوسری منزل پر رہائش پذیر جاپانی انجینئر نے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جس کی نعش نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاپانی انجینئر اوکا مارا نے ہوٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے اور اس نے اپنی فیملی کیلئے تحریر بھی چھوڑی ہے۔ حادثے کے بعد پنجاب حکومت نے ہوٹل کو سیل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن