نواب شاہ (نوائے وقت رپورٹ) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نےکہا ہے امریکہ سے تعلقات بگاڑنا حماقت ہو گی، آئندہ حکومت امریکہ سے تعلقات کو بہتر کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئندہ حکومت میں نواز شریف اپوزیشن میں ہونگے۔ نواز شریف کی موجودہ بی ٹیم مسائل حل نہیں کر سکتی۔ مجھے تو سینٹ کے الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں۔ ایک سوال پر کہا شوگر ملیں میری ملکیت نہیں اس کی تحقیقات ہو چکی ہیں۔ نواب شاہ میں پینے کے پانی کیلئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز دئیے ہیں۔ نواب شاہ میں گرلز کیڈٹ کالج کا تحفہ دیا جو پورے ملک میں نہیں۔ سندھ میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہم تو اپنے آئی جی کو بھی نہیں ہٹا سکتے۔