لائن آف کنٹرول سرحدی گاﺅں پیر خانہ پھلنی میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ، 60سالہ بوڑھی خاتون شہےد

کھوئی رٹہ (آن لائن ) لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر کے سرحدی گاﺅں پیر خانہ پھلنی میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ، 60سالہ بوڑھی خاتون شہےدہو گئی ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رتہ سیکٹرکے سرحدی گاﺅں پیر خانہ پھلنی پرانڈین آرمی نے بلااشتعال فائرنگ کی۔ انڈین آرمی سول آبادی کو نشانہ بناتی رہی۔ فائرنگ سے 60سالہ بوڑھی خاتون حسن بی بی زوجہ فرزندعلی بائیں کندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعدحالت تشویشناک ہونے کی بناءپر ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے کر گنوں کو خاموش کرا دیا۔
بھارتی فائرنگ/زخمی

ای پیپر دی نیشن