ایکوڈور نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو شہریت دیدی

Jan 12, 2018

کیوٹو(آئی این پی) جنوبی امریکی ملک ایکوڈور نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو شہریت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکوڈور کے میڈیا نے رپورٹ میں کہاہے کہ حکومت نے جولیان کو شہریت دے کر پاسپورٹ جاری کردیا۔ جولیان سویڈن اور امریکا کو مطلوب تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے لندن میں ایکوڈور کے سفارتخانے میں پناہ لے رکھی تھی۔امریکا اور دیگر ملکوں کی خفیہ معلومات جاری کرنے پر امریکا سمیت کئی ملک اسانج سے ناراض ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس نے وکی لیکس کے ذریعے عوام تک حقائق پہنچائے اور وہ اس کوشش میں کامیاب ہوئے۔ اسانج کافی برسوں سے لندن میں ایکوڈور کے سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن ایکوڈور کے پرچم کے رنگوں کا لباس پہن کر ثابت دیاکہ وہ ایکوڈور کے شہری بن چکے ہیں۔
وکی لیکس

مزیدخبریں