مولانا اعظم طارق قتل کیس:ملزم سبطین کی بریت کیلئے نئی درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت دہشتگردی اسلام آباد میں مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گواہان کی عدم حاضری پر دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت18جنوری تک ملتوی کردی جبکہ وکیل صفائی نے ملزم سبطین کاظمی کی بریت کی نئی درخواست بھی دائر کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مولانا اعظم طارق کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی جس میں ملزم سبطین کاظمی اور انکے وکیل سکندر گیلانی پیش ہوئے جبکہ گواہان عالم طارق اور راشد فاروقی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے گواہان کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر دونوں گواہان اپنا بیان قلمبند کرائیں عدالت نے کیس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی کردی بعدازاں ملزم سبطین کاظمی کے وکیل نے عدالت میں بریت کی نئی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل سبطین کاظمی کو قتل کی سازش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے میرے موکل پر گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کو 6اکتوبر 2003 کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...