لاپتہ افراد کیس، ہوم سیکرٹری ، آئی جی سندھ کو نوٹس، رپورٹ طلب

کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں ہوم سیکرٹری، ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ رضوانہ شاہد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت رضوانہ شاہد نے عدالت کو بتایا کہ عزیز و اقارب کی بازیابی میں پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔جس پر عدالت نے ہوم سیکریٹری، ڈی جی رینجرزاور آئی جی سندھ سمیت وفاق کے افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ طلب کرلیں ہیں ۔اس سے قبل ہونے والی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ کی دورکنی بینچ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور ڈی آئی جی ویسٹ کو طلب کیا تھا۔اس کے علاوہ عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق فوکل پرسن مقرر کرنے کیلئے فوری نوٹیفیکشن جاری کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔دریں اثناء سینٹرل جیل کراچی سے فرار دہشت گردوں کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کو فرار کرانے سے متعلق سابق جیل سپرنڈنٹ سینٹرل عبدالرحمن شیخ ودیگر کی پولیس انکوائری اور مقدمے کے اندراج کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر جیل سپرنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ سی ٹی ڈی حکام اور کرائم برانچ کے حکام مجھ سے ذاتی رنجش رکھتے ہیں، لہذا عدالت کسی دوسرے محکمے سے کیس کی تحقیقات کرائے۔عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد فریقین کو ہدایت دی کہ وہ مکمل تیاری کرکے جواب جمع کروائیں، کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ چودہ جون دوہزار سترہ کو سینٹرل جیل کراچی سے دو خطرناک قیدی راتوں رات جیل توڑ کر فرار ہوگئے تھے، کالعدم تنظیم سے وابستہ دونوں قیدی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...