اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنماء سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کا کوئی وجود نہیں ہے جبکہ پنجاب پولیس کا کام صرف شریف فیملی کا تحفظ کرنا ہے ، شریف فیملی کا موربلی نے مار دیا تھا تو ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا اور نواز شریف نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے وہ سب کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور انتہائی خطرناک سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو عوام کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دینا چاہئے اور رانا ثناء اللہ کے ہوتے ہوئے کافی واقعات ہو چکے ہیں انہیں تو بہت پہلے استعفٰی دے دینا چاہئے تھا ۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قصور واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا کام صرف شریف خاندان اور جاتی امراء کی حفاظت کرنا رہ گیا ہے جبکہ حکومت کا کوئی وجود نظر نہیں آتا۔