انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکی نے مطلوب رہنما کی حوالگی تک امریکہ کو ملزموں کی حوالگی روک دی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اب تک امریکہ کو 12مطلوب دہشت گردحوالے کرچکے ہیں۔ امریکہ نے اب تک ہمارا مطلوبہ شخص نہیں دیا بہانے بنا رہا ہے۔ میرے اقتدار میں رہنے تک امریکہ کو کوئی مطلوب دہشت گرد حوالے نہیں کریں گے۔امریکہ ہمارا مطلوبہ شخص نہیں دے گا تو ہماری طرف سے بھی معذرت ہے۔ امریکہ نے فتح اللہ گولن کے خلاف مستند شواہد فراہم کرنے تک فتح اللہ گولن کی حوالگی سے انکار کیا ہے۔ ترکی امریکہ سے 2016ء کی ناکام بغاوت کے الزام پر گولن کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔