کراچی(صباح نیوز)عدالت نے اے ٹی ایم اسکمنگ کیس میں گرفتار دو چینی باشندوں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔کراچی میں چند ماہ قبل اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقوم نکلوائی گئی تھیں۔ایف آئی اے نے دونوں چینی باشندے نجی بینک کی اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگارہے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف بینک مینیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان انگریزی بول نا سمجھ سکتے ہیں جبکہ ان کا 8سے 10افراد کا گروہ ہے۔ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کتنی دیر میں اسکمنگ ڈیوائس انسٹال کرتے تھے؟ اس پر بینک منیجر نے بتایا کہ ملزمان 30سے 40سیکنڈ میں ڈیوائس نصب کرتے تھے۔عدالت نے کہا کہ عوام کا بہت نقصان ہوا ہے لہٰذا آئندہ سماعت پرپیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔