سنا ہے آپ عدالت سے دیوار پھلانگ کر بھاگے: سپیکر سندھ اسمبلی کا رؤف صدیقی سے مکالمہ، دلچسپ مکالمے پر قہقہے

Jan 12, 2018

کراچی (وقائع نگار) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر آغا سراج درانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رئوف صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمے سے اسمبلی ہال میں قہقہے گونج اٹھے، آغا سراج درانی نے رئوف صدیقی کی آمد پر کہا کہ آپ یہاں تو خیر ہے نا؟ آپ کے بارے میں اخباروں میں پڑھا ہے، سنا ہے کہ آپ عدالت سے دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے ہیں، اس موقع پر رئوف صدیقی نے برجستہ جواب دیا کہ جناب سپیکر آپ نے غلط پڑھا اور سنا ہے میرا نام تو اب سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں دوبارہ ڈال دیا گیا ہے۔ جس پر سپیکر سندھ اسمبلی نے تبصرہ کیا کہ آپ کیسز سے بری ہوجائیں گے، آپ کو جیل میں رہنے کا تجربہ بھی ہے۔ جس پر رؤف صدیقی نے برمحل جواب دیا کہ مجھے جیل میں رہنے کیساتھ جیل چلانے کا بھی تجربہ ہے۔

مزیدخبریں