لاہور (خصوصی رپورٹر) قصور کی سات سالہ بچی زینب سے زیادتی اور اس کے قتل نے پوری قوم کی روح کو جھنجوڑ دیا ہے، ایسی حکومت جو اپنے معصوم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں اس بری طرح سے ناکام ہو جائے اس کے پاس حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ 2015ء کے قصور سیکس سکینڈل کے ملزمان کو ن لیگ نے سیاسی فوائد کیلئے پولیس تفتیش میں چھوٹ دلوائی، شہباز شریف کے اربوں روپوں کے سیف سٹی سکینڈل کا نتیجہ پنجاب میں مجموعی شرح جرائم میں 85 فیصد اضافہ ہوا۔
سات سالہ بچی کے قتل نے قوم کی روح کو جھنجوڑ دیا: مونس الٰہی
Jan 12, 2018