عوامی نمائندوں کو مینڈیٹ کی پاسداری کرنا ہو گی: پیپلز پارٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کا رات کے اندھیرے میں دورہ قصور پر رد عمل میں کہاہے کہ گڈ گورننس کا دعویدار وزیراعلی اپنے صوبے میں چوروں کی طرح چھپتا پھر رہا ہے۔ رہنما پی پی پی چودھری منظور کا کہنا تھا کہ بلھے شاہ کا قصور سانحات سے گذر گیا اور تخت لاہور شوبازیاں کرتا پھر رہا ہے۔ وزیراعلی کا چوروں کی طرح آنا ظاہر کرتا ہے کہ اس کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو عوام کے مینڈیٹ کی پاسداری کرنی ہو گی ۔ چودھری محمد اسلم گل کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن اور شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر سانحہ قصور جیسا واقعہ کسی تہذیب یافتہ معاشرے میں پیش آیا ہوتا تو اب تک وہاں کے حکمران اب تک خود ہی گھروں کو لوٹ جاتے۔ محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلی شہباز شریف نے پنجاب کے بچوں اور بچیوں کو کوئی تحفظ فراہم کیا ہوتا تو انہیں آج زنیب کے والدین سے اظہار تعزیت کے لئے رات کے اندھیرے میں چھپ کر نہ جا پڑتا۔ میاں محمد ایوب نے کہا انصاف کے حصول کے لئے پرامن احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور اس کے نتیجہ میں دو افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں۔ عاطف چودھری نے کہا کہ معصوم زینب کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، قصور میں 12سے زائد زیادتی و قتل کے واقعات رونما ہوئے لیکن کسی ایک مجرم کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...