ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)قصورمیںہونے والے معصوم بچی کے دلخراش واقعہ کے خلاف تمام حلقوںمیںزبردست غم وغصہ پایاجا تاہے،جماعت اسلامی کے رہنمائوںشمس الرحمن سواتی، ڈاکٹر محمدکما ل ،مولنامحمدقاسم،پروفسیرمحمدوقاص خان،زونل صدرعا بدمحمود اور مو لنااختراعوان نے حلقہ پی پی آٹھ واہ کینٹ لالہ رخ چوک میںمعصوم بچی کے بہیمانہ قتل پرسخت احتجاج کیا،شمس الرحمن سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ انسانیت سوزواقع موجودہ پورے نظام کے منہ پرطمانچہ ہے،پروفیسروقاص نے کہاکہ قاتلوںکوعبرتناک سزادی جائے،اورجولوگ بھی بشمول انتظامی وپولیس افسران کے اس معاملہ کے اندرغیرذمہ داری کے مرتکب پائے جاتے ہیں،انکے ساتھ بھی کوئی رورعائت نہ کی جائے،انہوںنے کہاکہ نظام کی بہتری کے بغیرمعاشرتی اصلاح کی دعویداری پرمبنی باتیںمحض دھوکہ فریب اورچکمہ کہانیاںہیں،انہوںنے اس واقعہ کی سخت الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔