عمرہ کی سعادت کے موقع پرپاکستان میڈیا کونسل اوراوورسیز جرنلسٹ فورم طائف کے عہدیداران کا خطاب

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی معروف سماجی اور صحافتی شخصیت شاہد محمود گھمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لائے تو پاکستان میڈیا کونسل اوراوورسیز جرنلسٹ فورم طائف کے عہدیداران نے ان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مگر افسوس کہ ہمارے چند ایک مٹھی بھر بھائیوں نے اس کا غلط استعمال کر کے اس پیشے کو بدنام کر رکھا ہے۔اس شعبے میں رہتے ہوئے رزق حلال کے ذریعے کمائی ہوئی دولت کا مزہ ہے اور نہ ہی برکت ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک عرصہ ہو چکا ہے اس مقدس پیشے سے جڑے ہوئے ہیں۔الف سے صحافت شروع کی اور آج الحمداللہ کافی منازل طے کر کے چھوٹے چھوٹے مقامی اخبارات سے شروع ہونے والا یہ سفر اب اس مرحلے تک پہنچ چکا ہے کہ میں ایک سیٹلائٹ ٹی وی چینل کا چیئرمین ہوں۔ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ بندہ ناچیز نے اس مقدس پیشے کے تقدس کو پامال نہیں کیا اور رزق حلال کا ذریعہ بنانا اور اس حلال کمائی سے ارض مقدس سعودی عرب میں آ کر عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہاں طائف میں آ کر آپ لوگوں کی جو محبت دیکھی ہے اور جو آپ نے مجھے محبت دی ہے۔ میں نے کئی ملکوں کے دورے کئے‘ وہاں یہ چیز نہیں دیکھی۔ خاص کر یہاں کے صحافیوں کا آپس میں اتفاق قابل دید ہے جسے میں کبھی بھی نہیں بھلا پا¶ں گا۔مہمان خصوصی کو خصوصی اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔ مہمان نے میزبان چیئرمین پاکستان میڈیا کونسل ممتاز احمد بڈانی‘ جنرل سیکرٹری چودھری سرفراز احمد‘ عثمان خان‘ شیخ حسنات غنی اور عمران بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے پرنسپل قیصر خان‘ حافظ ذاکر جذبی اور ڈاکٹر خورشید انور نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں انجینئر عبدالر¶ف‘ غلام مصطفی عامر‘ محمد تاج ملک گلفام تندولی‘ انجینئر عبدالباسط‘ شباب سبحانی اور انور مجید نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن