چیف جسٹس نے بتایا زینب کا قاتل پکڑا گیا : احمد رضا قصوری، جسٹس ثاقب نے ایسی کوئی بات نہیں کی : اعلامیہ سپریم کورٹ

اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت) سنیئر قانون دان احمد رضا قصوری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بیان دیا کہ قصورمیں 7سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا ذمہ دار ملزم گرفتار ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کو چیف جسٹس سے منسوب کیاتھا جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اس بات کی ترید کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نے احمد رضا قصوری سے یہ بات ہرگز نہیں کہی ہے کہ کیس کا ملزم گرفتار ہوچکا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والنے بیانات درست نہیں۔

ای پیپر دی نیشن