اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے درمیان 26 دسمبر کو بنکاک میں ملاقات ہوئی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز میڈیا سے بریفنگ میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات کلبھوشن یادیو کی اسلام آباد میں اس کی والدہ اور اہلیہ کی میٹنگ کے بارے میں نہیں تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات پہلے سے دونوں ملکوں میں طے کی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کی خارجہ امور کی وزارتیں اس میٹنگ سے آگاہ تھیں۔ پاکستان میں جی ایچ کیو بھی اس ملاقات سے آگاہ تھا۔ بھارتی ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سلامتی امور کے مشیروں کی ملاقات کراس بارڈر ٹیرا رزم کے بارے میں تھی۔
قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کراس بارڈر ٹیررزم سے متعلق تھی: بھارت
Jan 12, 2018