ون ڈے سیریز بچانے کیلئے پاکستان کی ڈونیڈن میں پریکٹس فخر زمان بھی شریک

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈنیڈن میں تیسرے ون ڈے کے لیے تیاریاں شروع کردیں ہیں، انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہونے والے فخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا‘میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح تین بجے کھیلا جائے گا۔ڈنیڈن میں تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا، جس کیلئے ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے اور کھلاڑیوں نے گراونڈ کے علاوہ جم میں بھی محنت کی۔ادھر ٹیم فزیو تھراپسٹ ویب سنگھ نے کہا ہے کہ فخر زمان کی انجری کافی بہتر ہو گئی ہے، انہوں نے دوڑنا بھی شروع کر دیا ہے‘امید ہے کہ وہ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے بلے بازوں کو تکنیک بہتر بنانا ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شکست کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے اور ابھی ہمارے پاس پلٹ کر وار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں ںے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر کامیابی حاصل کرنی ہے تو بائونسرز کھیلنے تربیت لینا ہوگی، ایک سوال کے جواب میں گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ فخر زمان انجری سے چھٹکارا پا رہے ہیں اور جلد ہی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بائولرز کو میچ میں کامیابی کیلئے فاسٹ اور سپن بائولرز کو بھی اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...