کراچی(این این آئی)پاکستان میں سال 2017 کے دوران 1465خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق1465 میں سے نصف سے زائد یعنی769 نو عمر بچیاں تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2017 کے دوران گینگ ریپ کے 21 واقعات میں ملزمان متاثر فرد کی جان پہچان والے تھے، 5 کیسز میں قریبی رشتے دار ملوث پائے گئے۔اعداد وشمار کے مطابق ایک واقعے میں استاد جبکہ2 واقعات میں پڑوسی ملوث نکلے، ایسے ہی 177 واقعات میں محلے دار ملزم تھے ۔سال 2017 میں دل دہلادینے والے گینگ ریپ واقعات کی تعداد 447 رہی جبکہ 118 مرد بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنے۔ہیومن رائٹس کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 447 واقعات میں سے 343 گینگ ریپ کا مقدمہ درج ہوا ،عدالتوں میں ایسے صرف 169 مقدمات میں پیشرفت ہوئی ۔ایچ آر سی پی کے ڈیٹا کے مطابق سال2017 میں 530 کم عمر بچیوں کے ساتھ ریپ کے واقعات ہوئے، 250 مردوں کے ساتھ بھی ریپ کیا گیا۔ایسے 699 واقعات کی ایف آئی آر درج ہوسکی جبکہ 11 مقدمات کی پولیس رپورٹ تک درج نہ ہو پائی، ریپ کے 558 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت رہے۔