کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے غذا اور ورزش کو دوا سے زیادہ موثر قرار دیا گیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق حالیہ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے ایسے مریض جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں انہیں دوا کی ضرورت کا امکان کم ہوتا ہے اور بہتر غذا دوا کے مقابلے میں زیادہ موثر طریقے سے ذیابیطس کو کنٹرول کرسکتی ہے۔یونیورسٹی آف گلاسگومیں محققین نے ویٹ مینجمنٹ کورس میں شریک ٹائپ ٹو ذیابیطس کے15 سومریضوں کا موازنہ ایسے افراد سے کیا جنہوں نے کورس میں حصہ نہیں لیا۔
ٹائپ ٹو ذیابیطس میں غذا اور ورزش دوا سے زیادہ موثر، تحقیق
Jan 12, 2018