قصور میں سات سالہ زینب کے ساتھ ہونے والے لرزہ خیز واقعے پر پوری قوم کے ساتھ فنکار برادری بھی غم زدہ ہے، ننھی زینب کے ورثا کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتےہوئےپاکستانی اداکاروں نےواقعے پر اپنے ویڈیو پیغامات میں انتہائی رنج و الم کا اظہار کیا.
فلم سٹاراحسن خان نے غمزدہ لہجے میں واقعے پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا اور زینب کے والدین کو انصاف دلانے کی اپیل کی.
اداکار فیصل قریشی نے بھی واقعے پرافسوس کرتے ہوئے قاتلوں کو مثالی سزادینے کا مطالبہ کیا.
احمد بٹ،راشد محمود اور دیگر اداکاروں نے ملزمان کی عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کسی کی بچی کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو .
احمد بٹ،اداکارہ رچل ،راشد محمود، ،رابی پیر زادہ،فلم سٹار نور اور دیگر اداکاروں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکام اعلی سے انصاف کی اپیل کی ۔