کیا بنی گالہ قانون سے بالا ہے?، لیڈر کو ہر معاملے میں فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہئیے: چیف جسٹس

Jan 12, 2018 | 20:17

ویب ڈیسک

سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ بنی گالا قانون سے بالاترہے جوغیرقانونی تعمیرات ہوئیں؟ عمران خان کی بنی گالہ رہائش کے غیرقانونی ہونے سے متعلق درخوستیں ہیں اگرتعمیر قانون کے مطابق ہیں توٹھیک ہے عمران خان غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کپتان بنیں۔  چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بنی گالہ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات ازخودنوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے غیرقانونی الاٹ منٹ کے معاملے پر توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا۔ چیف جسٹس نے عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ سے متعلق ریمارکس دیتے پوچھا کیا بنی گالا قانون سے بالاترہے جوغیرقانونی تعمیرات ہوئیں؟ ،عمران خان کے پاس گھرکا نقشہ ہے توپاس کروا لیں ، لیڈرکوہرمعاملے میں فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہیے۔ عمران خان غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کپتان بنیں۔ بابراعوان نے عمران خان کا گھرغیرقانونی تعمیرات میں شامل نہ ہونے کا بتایا توچیف جسٹس نے کہا بنچ نے عمران خان کا گھرغیرقانونی ہونے کا نہیں کہا۔ بہت سارے لوگوں نے درخواست دی ہے۔ اگربنی گالہ رہائش گاہ کی تعمیرات قانون کے مطابق ہیں توٹھیک ہے۔ چیف جسٹس نے تمام فریقین سے مسائل کی نشاندہی اورحل کیلئے تجاویز دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے تعمیرات کو تباہ نہیں کرنا۔غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کی سماعت دو ہفتے کیلے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں