وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ریاست درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے، قومی مقاصد کے حصول کے لیے ریاست پر عزم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی کورس کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کورس شرکاء درپیش خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کریں ۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کے تصور کی بہتری میں یونیورسٹی کے کردار کو بھی سراہا۔تقریب میں وفاقی وزراء خرم دستگیر،احسن اقبال مشیر قومی سلامتی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور نیول ایئر چیف نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے سول سروسز اور مسلح افواج کے آفیسران میں ایوارڈ تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کورس 2018ء کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیراعظم نے کورس کے کامیاب شرکاء کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی سیکیورٹی کو نکھارنے میں این ڈی یو کا کردار قابل تقریب ہے۔
ریاست کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے،قومی مقاصد کے حصول کے لیے ریاست پر عزم ہے: شاہد خاقان عباسی
Jan 12, 2018 | 22:47