فوجی فوڈز لمیٹڈ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے درمیان معاہدہ

لاہور (پ ر) فوجی فوڈز لمیٹڈ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این آئی ایف ایس اے ٹی) کے درمیان تعاون کیلئے اکیڈمیا انڈومنٹ پروگرام کے تحت معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں منعقد فوجی فوڈز لمیٹڈ کمپنی کے سیکریٹری بریگیڈئیر (ر) زاہد نواز مان (ستارہ امتیاز ،ملٹری )اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے دستخط کئے۔ پروگرام کے تحت فوجی فوڈز گرانٹ کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرے گا۔

تاکہ انہیں کاروباری شعبہ کے بارے میں عملی معلومات اور مہارت حاصل کرنے کے قابل بنائے۔ اس کے علاوہ جدت انگیز ٹیکنالوجی کے نتائج اور بہترین سطح کے معیارات کے لئے کھانے کی مصنوعات پر مشترکہ طور پر تحقیق و ترقی کا کام سرانجام دیا جائے گا۔ فوجی فوڈز لمیٹڈ کمپنی کے سیکریٹری بریگیڈئیر (ر) زاہد نواز مان نے "فوجی فوڈز لمیٹڈ اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے درمیان اشتراک سے پاکستان میں جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری مصنوعات کی انتہائی مستحکم بنیاد قائم ہوگی۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان کی فوڈ اور ڈیری انڈسٹری میں ترقی کو مستحکم بنانے کے ساتھ نئے مواقع کے لئے مشترکہ کاوشوں کا آغاز کیا جائے۔
....................
فلپ مورس پاکستان میں ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی

کراچی(پ ر) فلپ مورس انٹرنیشنل سے الحاق رکھنے والے ادارے، فلپ مورس(پاکستان)لمٹیڈ اعلان کیا ہے کہ اس نے ایکوئیل سیلری فاو¿نڈیشن
( (Equal Salary Foundationسے’ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن ( Equal Salary Certification) ‘ کامیابی سے حاصل کر لی ہے۔ ایکوئیل سیلری فاو¿نڈیشن ایک خودمختار اور غیر منافع بخش ادارہ ہے جو سنہ 2010ءمیں قائم ہوا اور سوئٹزلینڈ کے قوانین کے مطابق کام کرتا ہے۔اس ادارے کا مقصد کمپنیوں کے بارے میں تصدیق کرنا ہے کہ وہاں مرد اور خاتون ملازمین کو برابری کی بنیاد پر معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس طرح پی ایم آئی تیزی سے تبدیل ہوتی اکیسویں صدی میں اسموک فری (smoke-free)ٹیکنالوجی لیڈر بن گیا ہے جو اس بات سے آگاہ ہے کہ کامیابی حاصل کرنے اورجدت کو فروغ دینے کے لیے مختلف نوعیت کی ٹیمیں اور شمولیتی کلچر ضروری ہیں۔ فلپ مورس انٹرنیشنل اور دنیا بھر میں اس سے الحاق رکھنے والے اداروں کی توجہ ٹرانفارمیشن پر مرکوز ہے اور وہ پہلے صنفی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ کردار پی آئی ایم کے لیے دنیا کو اسموک فری ویڑن کے حصول میں enabler کا کردار ادا کرتا ہے۔اس موقع پر فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ میں ڈائریکٹر پیپل اینڈ کلچر، سی ڈیوڈ اسکارڈا نے کہا،”فلپ مورس(پاکستان)لمٹیڈ پاکستان میں پہلا ادارہ ہے جس نے ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن حاصل کی ہے۔ ایک کمپنی کے طور پر ہماری کامیابی ہماری ذہین اور متنوع افرادی قوت پر منحصر ہے جوسیکھنے کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
............
پنجاب: 9 افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 9افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احسان الحق ضیااسسٹنٹ کمشنر (ایچ آراینڈ کوآرڈی نیشن ) سرگودھا کو تبدیل کر کے خدمات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے سپرد کر دیں،تقرری کی منتظرمس جنت حسین کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات ،فیاض علی سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ پنجاب کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لیہ تعینات ،محمد رضوان الحق سیکشن آفیسر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ پنجاب تعینات ،غیاث الرحمن سیکشن آفیسر مائنز اینڈ منرلز کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر ایوی ایشن فلائٹ(آر ڈبلیو)ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات ،محمد نواز سیکشن آفیسر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ تعینات، حمیرہ طاہر فارما سسٹ، انالسٹ ڈرغ ٹیسٹنگ لائبریری کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات ،شہزاد علی فارماسسٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر تعینات کر دیاگیا جبکہ طارق عثمان اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کو او ایس ڈی بنادیا گیا ۔
........

پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ طلبہ کا دورہ
ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (نیوز رپورٹر) فرینڈز بیکن (بوائز) سکول کینٹ کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم اور گورنمنٹ شہاب الدین گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے ایوان قائداعظم 1 شاہراہ نظریہ پاکستان جوہر ٹاﺅن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ بشیر میموریل گرلز ہائی سکول فیروز پور رڈ جامعہ رضویہ ٹرسٹ ماڈل ٹاﺅن گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نور شاہ فیروز والا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کوٹ نور شاہ فیروز والا کا وزٹ کیا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 445 تھی۔
........

سرمیاں محمد شفیع تحریک آزادی کے ممتاز رہنما، سر سید کے دست راست تھے: فاروق بٹ
دوسری گول میز کانفرنس لندن میں مسلمانان برصغیر کے مطالبات بھرپور طریقے سے پیش کئے
لاہور (نیوز رپورٹر) سرمیاں محمد شفیع کا شمار تحریک آزادی کے ممتاز رہنما¶ں میں ہوتا ہے آپ نے مسلمانان برصغیر کے جداگانہ انتخاب کی ہمیشہ حمایت کی میاں محمد شفیع مسلم لیگ کے تاسیسی اجلاس میں بھی شریک ہوئے اور آپ شروع ہی سے ہندی مسلمانوں کی الگ سیاسی تنظیم کے زبردست حمایتی تھے ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد فاروق بٹ نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تحریک آزادی کے رہنما¶ں میاں محمد شفیع کی 87 ویں برسی کے سلسلے میں نئی نسل کو ان کی حیات و خدمات کے متعلق آگاہ کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ پروگرام کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن حکیم نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا پروفیسر محمد فاروق بٹ نے کہا کہ ممتاز مسلمان رہنما سر میاں محمد شفیع 1869ءکو لاہور میں پیدا ہوئے مڈل کا امتحان باغبانپورہ کے سکول سے میٹرک مشن ہائی سکول رنگ محل اور ایف سی کالج لاہور سے ایف اے کرکے اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان چلے گئے لندن سے بار ایٹ لاءکیا میاں شاہ دین اور میاں محمد شفیع چچا زاد بھائی تھے انہوں نے لندن میں انجمن اسلامیہ بنائی جس کے پہلے صدر عبدالرحیم اور نائب صدر میاں شاہ دین تھے 1890 ءمیں میاں محمد شفیع اس انجمن کے صدر بنائے گئے 1892ءمیں وطن واپس آکر میاں محمد شفیع نے ہوشیار پور میں وکالت کی اور چند سال بعد لاہور آکر چیف کورٹ میں وکالت کرنے لگے۔ وہ محمڈن ایجوکیشن کانفرنس میں سر سید احمد خان کے ہم نوا تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...