نامور افسانہ نگار، ناول نگار خالدہ حسین انتقال کر گئیں

اسلام آباد (کلچرل رپورٹر)نامور افسانہ نگار،ناول نگار خالدہ حسین گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔انہیں السام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں جڑواں شہروں کے اہلِ قلم نے شرکت کی ۔ان کی رحلت پر ادبی حلقوں اور اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خالدہ حسین وہ پہلی افسانگار خاتون تھی جنہوں نے تجریدی افسانے لکھے۔ اُن کی کتابیں ’’پہچان‘ ‘ ، ’’دروازہ‘‘ ، ’’ معروف عورت‘‘، ’’ میں یہاں ہوں‘‘ کے علاوہ اُن کا ناول’’ کاغذی گھاٹ‘‘ اور تحقیقاتی ’’کتاب اردو افسانے انتخاب ‘‘ادب میں اہم کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ اُنہیں حکومت پاکستان کے جانب سے صدارتی عزاز برائے حُسن کارکر دگی سے بھی نوازا گیا ۔اُن کے انتقال سے پاکستانی ادب ایک اہم لکھنے والی سے محروم ہوگیا۔چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے مرحومہ کے لیے دُعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔اُن کے جنازے میں اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل اور افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن