لاہور (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں ‘لینڈ مافیااور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کروانے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی زیر نگرانی جھگیاں ناگرہ کے علاقے میں آپریشن کر کے سبزہ زار سکیم کی ایک ارب روپے مالیت کی30کنال سے زائد اراضی خطرناک اور با اثر افراد کے ناجائز قبضے سے واگزار کرا لی۔سبزہ زار سکیم کے بلاک سی میں شامل 30کنال سے زیادہ اراضی پر بااثر لوگوں نے قبضہ کر کے غیر قانونی طور پرحویلی ‘ مکانات اور دکانیں تعمیر کر رکھی تھیں۔ سکیم پلان کے تحت یہاں 30 سے زیادہ رہائشی پلاٹ بنائے گئے تھے۔ آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی ایل ڈی اے کے عملے کے ہمراہ تھی۔ آپریشن سے پہلے بعض مقامی افراد کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے احکامات بھی جاری کئے تھے۔ ایل ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے نتیجے میں 75 فیصد سے زیادہ رقبے کا قبضہ واگزارکروا لیا جبکہ باقی جگہ حکم امتناعی کے باعث خالی نہ کروائی جا سکی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہاہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب حکومت کی پالیسی زیر و ٹالرنس ہے۔قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کر کے حکومتی رٹ بحال کی جارہی ہے۔آپریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو عثمان غنی نے ذاتی طور پر آپریشن کی قیادت کی ۔ سبزی منڈی گلشن اقبال میں ضلعی انتظامےہ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 65 سالہ ریڑھی بان شرےف انتظامیہ کے مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہو گےا ۔پولےس کے مطابق دل کا دورہ پڑا جس پر تاجروں نے ملتان روڈ بلاک کر کے شدےد احتجاج اور نعرے بازی کی۔ مظاہرےن نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کےا ہے۔ احتجاج کے باعث ےہاں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گےا اور گاڑےوں کی لمبی قطارےں لگ گئےں۔
تجاوزات/ہلاک
گلشن راوی : تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مبینہ تشدد سے 65 سالہ ریڑھی بان جاں بحق
Jan 12, 2019