لاہور (آن لائن) سیشن کورٹ ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔احاطہ عدالت میں پیشی سے قبل شوہر نے ناراض بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، لاتوں، گھونسوں کی بارش کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو کی عدالت کے باہر دونوں میاں بیوی آپس میں الجھ پڑے۔توتکرار سے شروع ہونے والا سلسلہ لاتوں گھونسوں اور مکوں پر جا کر ختم ہوا۔بچہ حوالگی کیس میں ناراض والدین عدالت میں بھی ایک دوسرے پر برس پڑے اورشوہر نے بیوی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ خاتون ثریا بی بی کے بھائیوں کے آنے پر شوہر فیاض موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر گھر میں بھی تشدد کا نشانہ بناتا ہے اب اس کے ساتھ گزارہ ناممکن ہے۔
سیشن کورٹ: بچہ حوالگی کیس، شوہر کا بیوی پر لاتوں، گھونسوں سے تشدد
Jan 12, 2019