بلوچستان : ایف سی کا مختلف علاقوں میں آپریشن دو دہشت گرد ہلاک اسلحہ بارودی سرنگیں برآمد

Jan 12, 2019

راولپنڈی (صباح نیوز) ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر صوبے کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقوں قلات، خاران اور مائیوند میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاروائیاں کیں جن کے دوران دو دہشت گردوںکو ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے جس میں گرنیڈز، آر پی جی سیون راکٹس، سب مشین گنز، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔
بلوچستان / آپریشن

مزیدخبریں