لاہور(وقائع نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے پنجاب کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 90روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکردگی بہتر نہ بنانے والے سیشن ججز کو ہٹادیا جائے گا۔انہوں نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالتے ہی یہ واضح کیاتھا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور عدالتی افسر سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کام نہ کرنے والے عدالتی افسران کو اب کام کرنا پڑےگا۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکوکارکردگی بہتر بنانے اور کیسز کو بروقت نمٹانے کے لیے 90روز کی مہلت دیدی ہے چیف جسٹس نے کہاکہ ججز فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 90روز کے بعد تمام سیشن ججز سے کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے گی اگر کارکردگی بہتر نہ ہوئی اور انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو سیشن جج اپنے عہدہ پر نہیں رہے گا۔ماتحت عدلیہ کے ججز کے تبادلے کیے جبکہ ماتحت عدلیہ میں ریفارمز کے لیے آئند چند ہفتوں میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ