ایران کا افغان طالبان کے ساتھ انٹیلی جنس رابطوںکا اعتراف

Jan 12, 2019

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ہمارے طالبان کے ساتھ انٹیلی جنس رابطے موجود ہیں کیونکہ ہمارے کچھ سرحدی علاقے ان افغان علاقوں سے ملتے ہیں جو طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کے دورے کے دوران دیئے گئے انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مستقبل کے افغانستان میں طالبان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا البتہ اس حوالے سے فیصلہ افغان عوام کو کرنا ہے۔

مزیدخبریں