آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کا استعفیٰ حکومت پر کلنک ہے: چدمبرم

نئی دہلی (کے پی آئی) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز (آئی اے ایس) کے افسر شاہ فیصل کے استعفیٰ پر نریندر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا شاہ فیصل نے جوکچھ بھی کہا ہے‘ اس سے حکومت کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہے۔ جموں و کشمیر سے پہلے ٹاپر آئی اے ایس مسٹر فیصل نے بدھ کو استعفیٰ دیتے ہوئے کشمیر میں مسلسل ہونے والے قتل کو اس کی بنیادی وجہ بتایا تھا۔ بھارت کے سابق وزیر نے فیصل کے استعفیٰ پرکئی ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے فیصل کے استعفیٰ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ان کے درد اور غصے پر توجہ دے گی۔

ای پیپر دی نیشن