ویگن ڈرائیوروں اور ٹریفک پولیس کے درمیان غیرمعیاری سلنڈر کی چیکنگ پر جھگڑا ٗسارجنٹ کی ناک کی ہڈی توڑ دی

Jan 12, 2019

فیروزوالہ ( نامہ نگار ) دوساکو چوک (کوٹ عبدالمالک )کے قریب ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سارجنٹ فضل الٰہی اپنے اہلکاروں کے ہمراہ ویگنوں میں گیس سلنڈر وں کی چیکنگ کر رہے تھے اس دوران پولیس اہلکاروں نے ویگن کو روکا جس میں دو سلنڈر گیس پائے گئے انہیں اتارنے کے لیے کہا جس پر ڈرائیور صادق نے ساتھی کے ہمراہ اپنی گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کر دی اور مشتعل ہو کر ٹریفک اہلکاروں کے گلے پڑ گیا ، ڈرائیور نے ٹکر یں مارکر اے ایس آئی فضل الٰہی کی ناک کی ہڈی تو ڑ دی ، جبکہ دیگر اہلکاروں کوہوروں، مکوں اور ٹانگوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی وردیاں پھاڑ دیں اور بعد میں ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا ، اس جھگڑے کی وجہ سے دوساکو چوک پر کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی ۔

مزیدخبریں