اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر ، پی این ایس راہنورد اورپی این ایس مددگاراور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس ژوب پرمشتمل پاکستان نیوی فلو ٹیلا نے ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔ یہ دورہ خلیج فارس میں پاک بحریہ کے جہازوں کی بیرون ملک تعیناتی کی ایک کڑی ہے۔ کموڈور محمد سلیم بطور مشن کمانڈر پاکستان نیوی فلو ٹیلا کی نمائندگی کر رہے تھے۔بندر عباس آمد پر ، پاکستان فلو ٹیلا کا اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا ملٹری بینڈ بھی مو جود تھا جس نے روایتی انداز میں دھنیں بجا کر گرمجوشی اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں ایک کثیر تعداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے افسران بشمول ایران کے فرسٹ نیول ریجن کے ڈپٹی کمانڈرجہا زوں کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ بندر عباس قیام کے دوران مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسر ز کے ہمراہ ایران کے فرسٹ نیول ریجن کے کمانڈر کموڈور مجتبیٰ محمدی سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے وفد نے ہر مو زگان کے جنرل گورنر مسٹر حماتی سے بھی ملاقات کی ۔ ملا قا تو ں کے علا وہ نیو ل یو نٹس کے با ہمی دوروں اور کھیلوں کی تقا ریب کا بھی اہتما م کیا گیا۔ بندر گاہ قیام کے دوران ، پی این ایس خیبر پر ایک ضیافت کا انتظام کیا گیا۔ ایران کے فرسٹ نیول ریجن کے کمانڈر کموڈور مجتبیٰ اس مو قع پر مہمان خصوصی تھے۔ استقبالیہ میں تقریبا کثیر تعداد میں مہمانوں سمیت مختلف ممالک کے سفراء اور دفاعی اتاشی نے شرکت کی۔خیرسگالی دوروں کے ذریعے بحری افواج اقوام کے مابین تعلقا ت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
4 جہازوں پر مشتمل پاکستان نیوی فلوٹیلا کا ایرانی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ
Jan 12, 2019