نئی دہلی (کے پی آئی) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز (آئی اے ایس) کے افسر شاہ فیصل کے استعفیٰ پر نریندر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا شاہ فیصل نے جوکچھ بھی کہا ہے‘ اس سے حکومت کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہے۔ جموں و کشمیر سے پہلے ٹاپر آئی اے ایس مسٹر فیصل نے بدھ کو استعفیٰ دیتے ہوئے کشمیر میں مسلسل ہونے والے قتل کو اس کی بنیادی وجہ بتایا تھا۔ بھارت کے سابق وزیر نے فیصل کے استعفیٰ پرکئی ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے فیصل کے استعفیٰ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ان کے درد اور غصے پر توجہ دے گی۔ انہوں نے لکھا فیصل نے جو کچھ بھی کہا ہے‘ وہ نریندر مودی حکومت کو قصوروار ٹھہراتا ہے۔ کانگریس رہنما نے لکھا افسوس‘ لیکن میں آئی اے ایس افسر اب استعفیٰ دے چکے۔ مسٹر شاہ فیصل کو سلام کرتا ہوں۔ ان کے بیان کا ہر لفظ درست ہے اور بی جے پی حکومت پر کلنک ہے۔ دنیا ان کے غصہ‘ درد اور چیلنج کو یاد رکھے گی۔
آئی اے ا یس افسر شاہ فیصل کا ا ستعفیٰ حکومت پر کلنک ہے: چدمبرم
Jan 12, 2019