واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی سینیٹر رکن سینٹ بوب کیسے نے امریکہ ا ور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کی ضرورت پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوںممالک کو اختلافات پر ایمانداری کامظاہرہ کرناچاہئے۔سینٹ کمیٹی برائے خارجی امورمیں سینیٹر جین شاہین کا کہنا تھاکہ تاریخ بتاتی ہے امریکہ اور پاکستان بہت اچھے دوست تھے تاہم گزشتہ چند سالوں میں یہ تعلقات سردمہری کا شکار ہو گئے ہیں۔ سینیٹر شاہین جوامریکہ کی پاکستان کے لئے پالیسیز میں اہم کردار ادا کرتے ہیں نے تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت کا اعتراف کیا اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے امریکی سیاسی میں شامل ہو کر اپنا کردار اداکرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ انتہائی ضروری ہے ہم اپنے تعلقات کو صحیح سمت میں لیجانے کا راستہ تلاش کریں تاکہ ہم ماضی کی طرح دوبارہ مضبوط اتحادی بن سکیں۔ انہوں نے یہ بیان پاک امریکہ سیاسی ایکشن کمیٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔پاکستان امریکہ سیاسی ایکشن کمیٹی کی تقریب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے یہ دونوں سینئر اراکین سمیت 20 قانون سازوں نے شرکت کی۔