راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے کھلے مصالحہ جات کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 17فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن تا حال اصلاح بند جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر61,000کے جرمانے عائد کیے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسزبھی جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں چیکنگ کے دوران کھلے مصالحہ جات کی فروخت،پیکنگ پروڈکشن کی نامکمل تیاری، ریکارڈ کی عدم دستیابی،ناقص سٹوریج اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 17فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دی۔یاد رہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مصالحہ جات کی پیکنگ پر تاریخ اجرائ،میعاد،پتہ اور دیگر معلومات کا ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا۔علاوہ ازیںمختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر61,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی مصالحہ جات ضبط جبکہ مضر صحت خوراک اور دیگر اشیاء تلف کردیں ۔ ڈویژن بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس،ہوٹلز،سویٹس اینڈ بیکرز،پروڈکشن یونٹس،کر یانہ سٹورز اور پان شاپس کو وارننگ نوٹسزبھی جاری کیے گئے۔