وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا،ہرشخص کہتا ہے کہ کچھ لے دے کر معاملہ کریں،اگر کچھ لے دے کر ہی معاملہ ختم کرنا تھا تو پھر ہم نے وزیراعظم ہی کیوں بنانا تھا ، عمران خان واحد آدمی ہیں جس نے واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔نواز شریف، زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دبا وہے ، جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ نوازشریف نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی، زرداری نے بھی کاغذی کمپنیاں بنائیں، ان کی سات نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا، بیرون ملک جائیدادیں اور کمپنیاں بنائیں، یہاں آکر معصوم صورت بنالیتے ہیں۔ ہل میٹل،العزیزیہ کے نام پر اربوں روپے بیرون ملک لے گئے، حسن اور حسین نواز نے اربوں کی پراپرٹی بیرون ملک بنائی ہوئی ہیں ، حسن اورحسین نواز پاکستان آکر کہتے ہیں ہم تو یہاں کے شہری ہی نہیں، یہ کہتے ہیں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، کوٹ لکھپت جیل کے باہر پندرہ سے بیس لوگ نہیں تھے۔فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اورن لیگ ایک نئی تحریک شروع کرنے جارہے ہیں، کہتے ہیں ہم نے اربوں روپے غیرقانونی کمائے، اب عمران خان واپس لے رہا ہے، عوام سے کہتے ہیں ان پیسوں کو بچانے کیلئے ہمارے لیے باہر نکلیں، روزانہ باہر نکل کر نئی منطق پیش کی جارہی ہے، ہم نے ہر بات پر سمجھوتہ کرنا تھا تو عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں۔ان کا کہنا تھا کہ معصوم بنے کہتے ہیں پاکستانی نہیں تو باہر پیسہ ملکہ برطانیہ سے رشتہ داری میں بنایا، احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، اسی لیے ان کی چیخیں آسمان تک جاتی ہیں، کبھی طبیعت توکبھی کہتے ہیں جیل میں ہیٹرخراب ہوگیا، نرم وملائم بستر پر سونے والوں سے آج حساب مانگا جارہا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا آج ہمارے پاس اسکول،ٹیچر نہیں،اس کی وجہ کرپشن ہے، کرپشن کی وجہ سے یہ لوگ سارا پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے، 7 مہینے ہو گئے کرپشن کا کسی وزیر کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، قومی خزانہ بھی پریشان ہے یہ کون سے لوگ آگئے کسی نے لوٹا نہیں۔ ، تمام مسائل کاحل نکال رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے، لیگل طریقے سے پاکستان رقم بھیجیں، حوالہ ہنڈی کے بجائے بینکنگ چینلز کے ذریعے پاکستان بھیجیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں جو تبدیلی آئی ہے اس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارا وعدہ تھا کہ ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے، ہم نے درآمدات میں 8.88 فیصد کمی کی، 540ملین ڈالر مالی خسارہ کم کیا، پانچ سال میں ہم ایک کروڑ سے بھی زیادہ نوکریاں پیدا کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ زیادہ شور پیسے والے وہ لوگ کررہے ہیں جن پر ہاتھ پڑا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ غریبوں کے حقوق کا تحفظ کریں، ہماری کوشش ہے کہ انڈسٹری بڑھے،2019 پاکستان کی معاشی تشکیل کا سال ہوگا،فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف معاملہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر بہت دباو تھا، ہر شخص روز اٹھ کر کہتا ہے کہ اسمبلی بھی چلانی ہوتی ہے، ان دونوں سے کچھ لے دے کرکے معاملہ ختم کرو، بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو سیاست بہت تلخ ہوجاتی ہے، میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کے دباو میں نہیں آئے اور نہ آئیں گے، وہ واحد آدمی ہیں جنہوں نے پارٹی کے اندر اور باہر یہ واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔