میرکل ، پوٹن کی ملاقات، عراق اور لیبیا کے امور پر تبادلہ خیال

Jan 12, 2020

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن چانسلر انجیلا میرکل ہفتے کوماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے علاوہ عراق اور لیبیا کے امور پر گفتگوکی گئی۔ مئی 2018 کے بعد میرکل پہلی دفعہ روس پہنچی ہیں۔ رواں ہفتے پوٹن نے شام اور ترکی کا دورہ کیا تھا۔ میرکل کے ہم راہ ماسکو پہنچنے والے جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کی اہم وجہ لیبیا کی بگڑتی صورتحال ہے۔ ماس نے خبردار کیا کہ لیبیا ’دوسرا شام‘ بن سکتا ہے۔ ایک جرمن نشریاتی ادارے سے بات چیت میں ہائیکو ماس نے کہا کہ یورپ اس معاملے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے اسے روسی مدد درکار ہے۔

مزیدخبریں