لاہور( نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، جنر ل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء اور جوائنٹ سیکرٹری قاری ذوالفقار علی سیالوی کے ہمراہ ڈسکہ، سمبڑیال اور سیالکوٹ کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ سیالکوٹ کی ضلعی قیادت نے اعجازاحمدچوہدری اور گورننگ باڈی کے اراکین کا نندی پور پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا سنٹرل پنجاب کی قیادت کو جلوس کی شکل میں ڈسکہ لایاگیا۔ ڈسکہ، سمبڑیال اور سیالکوٹ سمیت دیگر مقامات پر استقبالیہ تقریبات اور ورکرز کنونشن سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو کسی کی جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے۔وزیراعظم اور آرمی چیف کے بیان کو پاکستانی قوم بے حد سرارہی ہے۔مودی ہٹلر نے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کی زندگیوں کو غذاب بنایا ہوا ہے۔ مقبوضہ وادی میں 90 لاکھ مسلمانوں کو پنجرے میں بند کرکے رکھا ہوا ہے۔مودی فاشسٹ حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بھارت میں منتازع قانون پاس کرکے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی دھجیاں بھکر کر رکھ دی ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی اقلیتں محفوظ اورانکو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں۔ آزادی بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے اچھے اخلاق اور کردار سے عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کی قیادت ورکروں کو چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہو گئی۔ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔ قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے حصول کے لئے بے پنا ہ قربانیاں دی تھیں۔ ایک مقصد کے لئے جب سب اکٹھے ہوجائیں تو کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ کارکن عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا پرچم تھامنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پارٹی کی تنظیمیں ڈسپلن کا مظاہرہ کریں، تنظیم سازی نے سب کو یکجا کردیا ہے۔ مارچ میں ہونے والے تنظیمیں کنونشن میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔ سنٹرل پنجاب میں ہونے والی تنظیم سازی سے وزیراعظم آگاہ رہتے ہیں۔ عہدیدار ان پارٹی میں نئے افراد کو شامل اور عہدیداران عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
مودی نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے:اعجاز چودھری
Jan 12, 2020