نارنگ منڈی(نامہ نگار) نارنگ منڈی و گردو نواح کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر تین روز گزر جانے پر بھی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود حکومتی پیکج کا اطلاق نہ ہو سکا اور بڑی تعداد میں لوگ مایوس ہو کر واپس لوٹتے رہے اور حکومت کو کوستے رہے یوٹیلٹی سٹورز انظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکج کے اطلاق کیلئے ہمیں تاحال کوئی تحریری آرڈرموصول نہیں ہوئے واضح رہے کہ حکومت نے سات جنوری سے پیکج دینے کا اعلان کیا تھا جس پر لوگ چکر لگا لگا کر مایوس لوٹ رہے ہیں ۔